اسلامی دنیا
ترکیہ، لبنان اور نائجیریا میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت پر مجالسِ عزا کا انعقاد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزا اور عزاداری، پیروانِ اہلِ بیت علیہم السلام اور ثقافتی اداروں کی شرکت کے ساتھ ترکیہ کے شہر استنبول، لبنان کے شہر بعلبک اور ملک نائجیریا میں منعقد ہوئیں۔
شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان مجالس عزا میں استنبول میں ثقافتی مرکز محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مجلس عزا، بعلبک میں ثقافتی نمائش کا انعقاد، اور نائجیریا میں فاطمی تعلیمات کی تبیین کے مقصد سے مجلسِ عزا کا انعقاد شامل تھا۔




