غیر درجہ بندی

شبِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا لکھنو میں مجالسِ عزا اور شب بیداری

لکھنو۔ شب شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا شہر کے مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور عزائی مراکز میں مجالسِ عزا اور عزاداری ہوئی۔ امام باڑہ سبطین آباد، حضرت گنج میں منعقد مجلس عزا کو مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔

اسی وقت امام باڑہ سید تقی صاحب، اکبری گیٹ میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے زیر اہتمام سہ روزہ مجالس کی دوسری مجلس مولانا سید افضل حیدر نے خطاب کیا۔

رستم نگر کے بیت الحزن میں رات 9:30 بجے طرحی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ تاریخی چھوٹے امام باڑے میں بھی ایامِ عزائے فاطمی کے سلسلے میں مرکزی مجلس کو معروف عالم و خطیب مولانا وصی حسن خان نے خطاب کیا۔

بانی تنظیم المکاتب ہال میں منعقد مجلس عزا کو مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے خطاب کیا۔ مسجد کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں منعقد سہ روزہ مجالس کی دوسری مجلس کو امام جماعت مسجد، مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔ ان مجالس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت، مظلومیت، حق طلبی اور تعلیمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button