دنیا

کینیڈا کے شہر ریجائنا کی سٹی کونسل میں ہنگامہ؛ اذان کی نشریات پر اعتراض کے بعد کونسل رکن کا اسلام مخالف ایمیل سامنے آ گیا

کینیڈا کے شہر ریجائنا کی سٹی کونسل کے رکن ڈین راشووچ نے شہر کی ایک مسجد سے اذان نشر کرنے کے معاملے پر بحث کے دوران اپنے ساتھیوں کو ایک ایمیل بھیجا جس میں اسلام مخالف دعوے اور "گریٹ ری پلیسمنٹ” (بڑی آبادیاتی تبدیلی) کے نظریے کا حوالہ دیا گیا تھا۔

انہوں نے اس پیغام میں اذان کی نشریات کو آبادی کی ساخت بدلنے کے لیے ایک "اسٹریٹجک حربہ” قرار دیا اور عوامی مقامات پر اذان نشر کرنے کے لئے شہری صوتی آلودگی کے ضوابط کے تحت دیے گئے اجازت نامے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

کینیڈا کے نشریاتی ادارے سی بی سی (CBC) کی رپورٹ کے مطابق، اس متن کے سامنے آنے پر کونسل کے دیگر ارکان اور جامعات کے محققین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

سٹی کونسل کی رکن وکٹوریا فلورس نے ان بیانات کو عبادت گاہوں کے خلاف تشدد کو ہوا دینے والا قرار دیا۔

ریجائنا اور ویلفرڈ لوریئر یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے بھی اس سلسلے میں زور دیا کہ "گریٹ ری پلیسمنٹ” کی سازشی نظریے کی تشہیر، نیو نازی اور سفید فام برتری پسند دھاروں کے ہاتھ میں خوف پھیلانے اور تارکین وطن اور مسلمانوں پر بدنیتی کا الزام لگانے کا ایک ہتھیار ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button