افغانستان

کابل کے نجی اسکولوں میں طلبہ سے ناجائز وصولی، فیل کرنے اور نمبر کاٹنے کی دھمکیاں

کابل کے نجی اسکولوں کے طلبہ نے انتظامیہ کی جانب سے سند جاری کرنے، امتحانی کارڈ اور تقریبِ رخصتی کے نام پر اضافی رقم وصول کیے جانے کی شکایت کی ہے۔

الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ سرکاری نرخ سے کئی گنا زیادہ رقم طلب کر رہی ہے اور احتجاج کرنے والے طلبہ کو امتحان میں فیل کرنے اور نمبر خراب کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔

روزنامہ "ہشتِ صبح” کی رپورٹوں کے مطابق طالبان کی وزارتِ تعلیم نے تعلیمی سند کی فیس 200 افغانی مقرر کی ہے، لیکن اسکول ایک ہزار افغانی وصول کر رہے ہیں۔

نگرانی کرنے والی کمیٹیاں بھی ان شکایات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button