عراق
ایامِ فاطمیہ سے قبل عراق کے مثنیٰ صوبے کے موکب نجفِ اشرف کے لیے روانہ

حضرت فاطمہ زہرا صلوات اللہ علیہا کے یومِ شہادت کی آمد کے پیشِ نظر صوبۂ مثنیٰ کے عزاداروں کے قافلے اور موکب پیدل نجفِ اشرف کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ زائرین اور عزادار حسبِ روایت ہر سال کی طرح امیرالمومنین حضرت علی صلوات اللہ علیہ کی بارگاہ میں پرسہ پیش کرنے کے لیے آپؑ کے روضۂ مطہر کی جانب رواں دواں ہیں۔
ویب سائٹ "مڈل ایسٹ نیوز” کی رپورٹ کے مطابق نجفِ اشرف کو جانے والے راستوں پر زائرینِ عزادار کی پذیرائی کے لیے حسینی مواکب کی خدمات کا بھی باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔




