
بین الاقوامی ادارۂ ہجرت (آئی او ایم) نے نقل مکانی کی اپنی تازہ نگرانی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نومبر 2026 کے پہلے ہفتے میں یمن کے اندر لڑائی میں شدت، بدامنی اور بحرانی حالات کے سبب 2655 خاندانوں کے 15,930 افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
ویب سائٹ "مڈل ایسٹ نیوز” کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک یمن میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
میدانی رپورٹوں کے مطابق نئے بے گھر ہونے والوں میں سے بیشتر نے لحج، تعز اور عدن کے صوبوں میں پناہ لی ہے، اور انہیں زندہ رہنے کے لیے ہنگامی پناہ گاہوں، غذائی اشیا اور انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔




