شیخ حسینہ کو سزائے موت کے فیصلے کا سامنا کرنا ہوگا، بنگلہ دیش کے چیف پراسیکیوٹر
شیخ حسینہ کو سزائے موت کے فیصلے کا سامنا کرنا ہوگا، بنگلہ دیش کے چیف پراسیکیوٹر
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد امین الاسلام نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کے لیے اب سزائے موت کے فیصلے کا سامنا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق، بنگلہ دیش واپسی کی صورت میں انہیں عدالتی فیصلے کا سامنا کرنا ہوگا۔
اے ایف پی کے مطابق، امین الاسلام نے کہا کہ شیخ حسینہ کو مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوکر اپنا دفاع کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے مقررہ 30 روزہ مدت میں بھی انہیں واپس آنا چاہیے تھا۔
چیف پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیشی قانون کے تحت سزائے موت پانے والے شخص کو پاسپورٹ اور سفری دستاویزات جاری کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ رواں سال کے اوائل میں دسمبر میں وطن واپسی کا ارادہ ظاہر کرچکی ہیں۔




