جمعرات 12 نومبر 2026 کو یکم جمادی الثانی 1448، آج 11 نومبر بدھ کو 30 جمادی الاول

دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے اعلان کے مطابق جمعرات، ماہ جمادی الثانی کا پہلا دن ہوگا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس مناسبت سے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے مرکزی دفتر قم کی جانب سے مومنین کی آگاہی کے لئے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے: تمام مومنین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے نزدیک ماہ جمادی الثانی کا چاند ثابت نہیں ہوا، لہٰذا بدھ ماہ جمادی الاولیٰ کا آخری دن ہے اور جمعرات (12 نومبر 2026) ماہ جمادی الثانی 1448 ہجری قمری کا پہلا دن ہوگا۔
اسی طرح مرکزی شیعہ چاند کمیٹی اتر پردیش ہندوستان کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے اعلان کیا کہ 10 نومبر 2026 بروز منگل کو رویت ہلال کی تصدیق نہیں ہوئی لہذا بدھ 11 نومبر 2026 کو 30 جمادی الاول ہے اور جمعرات 12 نومبر 2026 کو یکم جمادی الثانی 1448 ہجری ہے۔
14 نومبر 2026 بروز ہفتہ کو 3 جمادی الثانی یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہے۔
24 نومبر 2026 بروز منگل 13 جمادی الثانی کو یوم وفات حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا ہے۔
یکم دسمبر 2026 بروز منگل 20 جمادی الثانی کو یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہے۔
اسی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے بھی اعلان کیا کہ 10 نومبر 2026 بروز منگل کو رویت ہلال کی تصدیق نہیں ہوئی لہذا بدھ 11 نومبر 2026 کو 30 جمادی الاول ہے اور جمعرات 12 نومبر 2026 کو یکم جمادی الثانی 1448 ہجری ہے۔




