خبریںہندوستان

لکھنو میں عزائے فاطمی کی مرکزی مجالس کا آغاز، چھوٹے امام باڑہ میں مرثیہ "فدک" پیش کیا گیا

شہر عزا لکھنو میں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ایام عزائے فاطمی کی مناسبت سے تاریخی چھوٹے امام باڑہ میں عزائے فاطمی کی مرکزی مجالس کا آغاز ہو گیا۔پہلی مجلس میں معروف مرثیہ نگار و مرثیہ خوان جناب فیض باقر نے اپنا تصنیف کردہ مرثیہ "فدک” پیش کیا۔

انہوں نے ابتدائی بند میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و فضیلت بیان کی، اس کے بعد غصب فدک اور خطبہ فدک کے چند اہم مطالب اپنے اشعار میں پیش کئے اور آخر میں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے مصائب کے بند پیش کئے۔مجلس میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق یوم شہادت تک مجالس کا سلسلہ جاری رہے گا، جن سے مولانا وصی حسن خان اور مولانا محمد میاں عابدی خطاب کریں گے۔ آخری مجلس کے بعد شبیہ تابوت کی زیارت کرائی جائے گی اور جلوس شمع برآمد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button