بنگلہ دیش
شیخ حسینہ کو پاسپورٹ دینے سے بنگلہ دیش کا انکار، ہندوستان سے حوالگی کا مطالبہ
شیخ حسینہ کو پاسپورٹ دینے سے بنگلہ دیش کا انکار، ہندوستان سے حوالگی کا مطالبہ
بنگلہ دیشی حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو نیا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہندوستان سے ان کی حوالگی کا مطالبہ دہرایا ہے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے انہیں ’’مفرور مجرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ اگست 2024ء میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد ہندوستان میں مقیم ہیں۔
نومبر 2025ء میں بنگلہ دیشی ٹریبونل نے انہیں غیر موجودگی میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی۔
حسینہ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے دسمبر میں وطن واپسی اور عدالت میں پیش ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔




