
ہیئت تحریر الشام سے منسلک ایک نمایاں فوجی کمانڈر، دیرالزور کے مشرقی علاقہ میں واقع القوریہ میں اس کی گاڑی پر ہونے والے مسلح حملے میں ہلاک ہو گیا۔
ابو البراء الانصاری الموصلی مسلح افراد کی گھات کا شکار ہوا، جنہوں نے اس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
خبر رساں ایجنسی المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ علاقے میں سرگرم مسلح گروہوں کے درمیان اندرونی جھڑپوں اور کشمکش میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔




