خبریں

غزہ میں بارش سے 70,000 خیمے ڈوب گئے، لاکھوں بے گھر کھلے آسمان تلے

غزہ میں شدید بارش اور تیز ہواؤں سے 70,000 خیمے ڈوب گئے اور درجنوں دیواریں گر گئیں، جس سے ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالر ہوا۔
حکام کے مطابق 12 گھنٹوں میں 60 ملی میٹر بارش ہوئی، جو سالانہ بارش کا 15 فیصد ہے۔ تقریباً 10 لاکھ بے گھر افراد غزہ شہر کے 30 فیصد علاقے میں مقیم ہیں، جبکہ 270 کیمپوں کو سیلاب کا خطرہ ہے۔ نکاسی آب کا نظام 20 فیصد تک تباہ ہو چکا ہے۔
سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ سینکڑوں کالز موصول ہوئیں، لیکن پناہ دینے کے لئے وسائل نہیں ہیں۔ UNRWA کے مطابق 19 لاکھ 80 ہزار افراد، یعنی آبادی کا 94 فیصد، پناہ گاہ کے محتاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button