خبریںعراق

کربلائے معلیٰ میں دفترِ آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے زیرِ اہتمام ایامِ شہادتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مجلس

کربلائے معلیٰ میں مرجعیت کے دفتر کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے سیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایامِ شہادتِ مظلومانہ کی سالانہ مجلس منعقد کی، جس میں مومنین کی ایک جماعت شریک ہوئی۔
اس روحانی مجلس کا آغاز تلاوتِ آیاتِ قرآنِ مجید، زیارتِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور زیارتِ عاشورا کی قرأت سے ہوا۔ اس کے بعد خطیبِ حسینی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ یوسف الربیعی نے خطاب کیا۔
انہوں نے سیرتِ نبوی اور آیۂ تطہیر کے حوالے سے آپ کی نورانی حیات کے مختلف پہلوؤں اور مصائب کو بیان کیا۔ بیتِ وحی کی بے حرمتی کے واقعے کی بھی تفصیل پیش کی۔
آخر میں حاضرین اُمِّ ابیہا سلام اللہ علیہا کے دسترخوانِ کرم پر مہمان ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button