خبریںشام

حمص میں شامی فورسز کی کارروائی میں بشار الاسد کے چچازاد بھائی اور سابق حکومت کے متعدد فوجی و سکیورٹی افسران گرفتار

شامی سکیورٹی حکام نے سابق حکومت کے ذمہ داروں کے تعاقب کی کارروائیوں کے تسلسل میں 15 مزید افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے، جن میں بشار الاسد کے چچازاد بھائی "یحییٰ اسد” کے ساتھ کئی اعلیٰ فوجی و عدالتی عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ان میں فضائی دفاع کے سابق سربراہ اور حمص شہر میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے سابق سربراہ بھی ہیں۔

یہ اقدامات سابق نظام کے فوجی و سکیورٹی عناصر کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے سلسلے کی کڑی ہیں۔

"شامی ٹی وی چینل الاخباریہ” (Al-Ikhbariya) کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے سابق حکومت کے 3500 سے زائد فوجیوں اور درجنوں جرنیلوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی، اور گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button