امریکی مسلم نوجوان کا بہادرانہ اقدام، سورۂ مبارکہ مائدہ کی آیت ۳۲ سے متاثر ہو کر ۱۹ طلبہ کو جان لیوا بس حادثے سے بچا لیا
امریکی مسلم نوجوان کا بہادرانہ اقدام، سورۂ مبارکہ مائدہ کی آیت ۳۲ سے متاثر ہو کر ۱۹ طلبہ کو جان لیوا بس حادثے سے بچا لیا
امریکی ریاست مینیسوٹا میں ۲۷ سالہ مسلمان نوجوان "ابرو احمد” کی جرأت مندانہ کارروائی نے ۱۹ طلبہ کو ایک ہولناک سانحے سے بچا لیا۔
ڈرائیور کی طبیعت اچانک بگڑ جانے کے سبب اسکول بس بے قابو ہو گئی۔ یہ دیکھتے ہی ابرو احمد بلا تاخیر بس میں داخل ہوئے اور ایمرجنسی بریک لگا کر گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہو گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس مسلمان نوجوان نے بتایا کہ اپنی جان خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرتے وقت سورۂ مائدہ کی آیت ۳۲ ان کے ذہن میں تھی، جس کے مطابق "جس نے کسی ایک انسان کو موت سے بچایا، گویا اس نے تمام انسانوں کو زندگی بخشی۔”
ابرو احمد نے اس ایثار کا مقصد الٰہی فریضے اور انسانی اقدار پر عمل قرار دیا۔
اس جرأت مندانہ اقدام نے شہریوں اور مختلف سماجی تنظیموں میں تحسین کی لہر دوڑا دی ہے، اور اسے جانِ انسانی کے تحفظ کے لیے ایثار سے متعلق اسلام کی اخلاقی تعلیمات کا روشن مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔



