خبریں
اردن کے کرک صوبے میں سینٹ جارج چرچ پر دہشت گردانہ حملے کے 9 مہلوکین کی تدفین، عوام میں یکجہتی کی لہر

کرک صوبے میں سینٹ جارج آرتھوڈوکس چرچ پر ہوئے مسلح حملے کے مہلوکین کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
اس دہشت گردانہ واردات میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد پورے ملک میں سوگ کی فضا ہے اور عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
"اسکائی نیوز عربیہ” کے مطابق سینکڑوں شہریوں نے مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس جرم کی شدید مذمت کی۔
شرکاء نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے قومی اتحاد کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کی ہر شکل کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر زور دیا۔




