شام

بشار الاسد اور ماہر الاسد کا معاملہ انٹرپول کے سپرد، عالمی سطح پر تعاقب اور گرفتاری کی کارروائی

بشار الاسد اور ماہر الاسد کا معاملہ انٹرپول کے سپرد، عالمی سطح پر تعاقب اور گرفتاری کی کارروائی
 
شام کے عدالتی نظام نے معزول صدر بشار الاسد اور ان کے بھائی ماہر الاسد کے ساتھ ساتھ دیگر مفرور مجرموں کا مقدمہ بھی ریڈ نوٹس کے اجرا اور بین الاقوامی قانونی کارروائی کے لیے عالمی پولیس تنظیم (انٹرپول) کو بھیج دیا ہے۔
دمشق کی فوجداری عدالت اس سے قبل ان تمام افراد کے خلاف غیر حاضری میں سزائے موت کے احکامات صادر کر چکی ہے۔
خبر رساں ایجنسی "سانا” کی رپورٹ کے مطابق دمشق کی فوجداری عدالت نے واضح کیا ہے کہ غیر حاضری میں جاری کیے گئے یہ فیصلے لازمی طور پر نافذ العمل قانونی اثرات رکھتے ہیں، اور مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی ان کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button