بصرہ میں اہلِ بیت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خواتین حافظاتِ قرآن کی تکریم میں تقریب
بصرہ میں اہلِ بیت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خواتین حافظاتِ قرآن کی تکریم میں تقریب
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں سے ایک، بصرہ کے ادارہ "اہلِ بیت علیہم السلام” نے عقیلۂ بنی ہاشم حضرت زینبِ کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یومِ ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے خواتین حافظاتِ قرآنِ کریم کی تکریم کے لیے ایک تقریب منعقد کی۔
محفل کا آغاز کلام اللہ مجید کی آیاتِ مبارکہ کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد شیخ صادق البصری نے اس مبارک ولادت پر مبارکباد اور حافظات کی محنت و لگن کو سراہتے ہوئے معاشرے کی تشکیل میں عورت کے اہم کردار اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت و استقامت کو نمونۂ عمل بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے آخری حصے میں شیخ صادق البصری کی موجودگی میں حافظاتِ کلام اللہ مجید کی قدردانی کی گئی اور بطورِ یادگار انھیں لوحِ سپاس، مرجعِ عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی تالیفات کا مجموعہ اور دیگر روحانی تحائف پیش کیے گئے۔




