صحت اور زندگی

نمک کے علاوہ چینی اور الٹرا پروسیسڈ غذائیں بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب

نمک کے علاوہ چینی اور الٹرا پروسیسڈ غذائیں بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب

ماہرینِ صحت کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے خطرات صرف نمک کے زیادہ استعمال تک محدود نہیں، بلکہ اضافی چینی، الٹرا پروسیسڈ غذائیں، کیفین کی زیادتی، تمباکو نوشی، ذہنی تناؤ اور نیند کی کمی بھی اس خطرے کو بڑھا سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات اور زیادہ چینی والی غذاؤں کا مسلسل استعمال موٹاپے، ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے امکانات میں اضافے سے وابستہ ہے۔ اضافی چینی یورک ایسڈ کی سطح کو بھی متاثر کر سکتی ہے، جس کا بلڈ پریشر سے تعلق زیرِ تحقیق ہے۔

صحت مند رہنے کے لئے نمک اور اضافی چینی کا استعمال محدود کرنے، متوازن غذا اپنانے، باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی کرنے اور بلڈ پریشر کی جانچ کرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button