پاکستان
پاکستان سے 15000 سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بیرونِ ملک چلے گئے
پاکستان سے 15000 سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بیرونِ ملک چلے گئے
اسلام آباد: پارلیمنٹ میں پیش کردہ دستاویزات کے مطابق 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔ ان میں منیجرز، انجینئرز، ڈاکٹرز، اکاؤنٹنٹس اور اساتذہ شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں 45 ہزار 830 اور 2025 میں 28 ہزار 726 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں نے بیرونِ ملک روزگار حاصل کیا۔ رواں سال اب تک بیرونِ ملک جانے والوں میں 5 ہزار 190 منیجرز، 3 ہزار 605 انجینئرز، 2 ہزار 93 ڈاکٹرز، ایک ہزار 771 اکاؤنٹنٹس اور ایک ہزار 457 اساتذہ شامل ہیں۔




