ہندوستان

ہندوستان :مغل روڈ پر برفباری، ٹریفک معطل

ہندوستان :مغل روڈ پر برفباری، ٹریفک معطل

وادیٔ کشمیر کے بالائی علاقوں اور پیر پنجال میں موسم کی پہلی برفباری کے بعد کشمیر کو پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پوشانہ اور پیر کی گلی میں برف جمنے سے سڑک پر پھسلن بڑھ گئی ہے، جس کے باعث حادثات کا خطرہ ہے۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) نے برف ہٹانے اور سڑک پر نمک پاشی کا کام شروع کر دیا ہے۔ صفائی مکمل ہونے کے بعد سکیورٹی اور ٹریفک حکام صورتحال کا جائزہ لے کر شاہراہ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

انتظامیہ نے مسافروں کو مغل روڈ پر سفر سے گریز کرنے اور روانگی سے قبل ٹریفک کنٹرول روم سے تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button