ہندوستان

هندوستان؛مدھیہ پردیش میں 6 ماہ میں 80 نوزائیدہ بچوں کی موت، طبی انتظامات پر سوالات

هندوستان؛مدھیہ پردیش میں 6 ماہ میں 80 نوزائیدہ بچوں کی موت، طبی انتظامات پر سوالات

مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی کے سرکاری اسپتال میں 6 ماہ کے دوران 80 نوزائیدہ بچوں کی موت کے بعد طبی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، اس عرصے میں 1088 بچے داخل کئے گئے تھے۔

بی جے پی رکن اسمبلی دنیش رائے منمن نے رات میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور مبینہ طبی غفلت کا الزام لگایا۔ اسپتال انتظامیہ نے اموات کی وجوہات قبل از وقت پیدائش، کم وزن اور سنگین طبی پیچیدگیاں بتائیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سفارشات کے بعد یونٹ کا انچارج تبدیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button