پاکستان

ہندوستان بیلاری میں 7561 ووٹروں کے نام حذف کرانے کی کوشش، 4 پر ایف آئی آر

ہندوستان بیلاری میں 7561 ووٹروں کے نام حذف کرانے کی کوشش، 4 پر ایف آئی آر

بیلاری: کرناٹک کے بیلاری میں ووٹر فہرست سے 7561 نام حذف کرانے کی درخواستیں جمع کرانے کے معاملے میں بی جے پی کے بی ایل اے-1 سمیت چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شکایت کے مطابق ان درخواستوں میں 98.08 فیصد نام اقلیتی ووٹروں کے تھے۔

پولیس کے مطابق بی جے پی بی ایل اے-1 سرینواس موٹکر سمیت چار افراد پر غلط معلومات اور مبینہ ملی بھگت کے ذریعے بڑی تعداد میں نام حذف کرانے کی کوشش کا الزام ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ کرناٹک میں ایس آئی آر کے دوران ووٹر فہرستوں سے نام حذف کیے جانے کے طریقۂ کار اور انتخابی شفافیت سے متعلق جاری تنازع کے درمیان سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button