خبریں
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر کے انسٹاگرام کے آفیشل پیج کا دوبارہ آغاز

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے دفتر کے فارسی زبان کے رسمی صفحے نے سوشل نیٹ ورک انسٹاگرام پر دوبارہ باضابطہ طور پر اپنی سرگرمی شروع کر دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی "اخبارِ شیعہ” کی رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام مومنین کے دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے ساتھ رابطے کو آسان بنانے، اخبار و فتاویٰ سے آگاہ کرنے، نیز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اصیل اسلامی تعلیمات اور معارف اہل بیت علیہم السلام کو عام کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ فارسی بولنے والے ناظرین براہ راست آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے رہنما اصولوں اور نظریات سے فیضیاب ہو سکیں۔




