پاکستان

ووٹر لسٹ سے نام حذف ہونے پر این ایس یو آئی کا کفن اوڑھ کر احتجاج

ووٹر لسٹ سے نام حذف ہونے پر این ایس یو آئی کا کفن اوڑھ کر احتجاج

نئی دہلی: ووٹر لسٹ سے نام حذف کئے جانے کے خلاف این ایس یو آئی کارکنان نے نئی دہلی میں علامتی طور پر کفن اوڑھ کر احتجاج کیا۔ کارکنان نے خود کو ’’کاغذات میں مردہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ سے نام خارج ہونا شہریوں کے حقِ رائے دہی سے محرومی کے مترادف ہے۔

این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ کی قیادت میں کارکنان نے ہیڈکوارٹر سے جنتر منتر کی جانب مارچ کی کوشش کی، تاہم دہلی پولیس نے بیریکیڈنگ کرکے انہیں روک دیا اور متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

جاکھڑ نے کہا کہ معاملہ محض ووٹر لسٹ تک محدود نہیں بلکہ جمہوریت اور آئینی حقوق سے متعلق ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button