افریقہ
طبی اداروں نے سوڈان میں انسانی جرم پر خبردار کر دیا؛ شمالی کردفان میں 25 سے زائد شہریوں کا قتل اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ
طبی اداروں نے سوڈان میں انسانی جرم پر خبردار کر دیا؛ شمالی کردفان میں 25 سے زائد شہریوں کا قتل اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ
سوڈان کی ریاست شمالی کردفان کے علاقہ "ام بدر” پر ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملے میں 25 سے زائد عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
یہ واقعہ اس صوبہ میں سوڈانی فوج کی حالیہ پیش قدمی کے دوران پیش آیا۔
ترک خبر رساں ادارہ "اناطولی” کے مطابق سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ RSF نے نسلی بنیاد پر اور فوج کی حمایت کے الزام میں عام شہریوں کو پھانسی دے دی۔
اس نیٹ ورک نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔