خبریںشیعہ مرجعیت
حجۃ الاسلام سید علی ہادی رجاء کی قم میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات

حوزہ علمیہ زینبیہ دمشق کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی ہادی رجاء نے قم المقدسہ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے بیت پر حاضری دی اور معظم لہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے دمشق میں حوزہ علمیہ زینبیہ کی علمی و تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے موجودہ حالات پر گفتگو کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مزید جدوجہد پر زور دیا۔




