امریکہ

امریکہ میں اسلامی مراکز کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں تشویشناک اضافہ؛ مساجد کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ

امریکہ بھر میں بم دھماکوں کی دھمکیوں اور جسمانی حملوں کی نئی لہر نے مساجد اور اسلامی مراکز کو شدید سیکیورٹی خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔

صرف جنوری سے ستمبر کے دوران مساجد اور اسلامی اداروں کے خلاف درجنوں پرتشدد واقعات اور سنگین دھمکیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس سے مسلمانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

امریکی نیوز چینل سی بی ایس نیوز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق، ورجینیا میں مرکز اسلامی آدامز کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کیلیفورنیا میں اجتماعی قتل کی دھمکی آمیز خطوط، اور مشی گن میں مسلمانوں کو مسلح دھمکیوں سمیت متعدد واقعات پر ایف بی آئی کو مداخلت کرنا پڑی اور درجنوں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

اسی تناظر میں امریکن شیعہ فاؤنڈیشن نے ایک سیکیورٹی بلیٹن جاری کرتے ہوئے 38 براہ راست دھمکیوں کا انکشاف کیا ہے اور مساجد سے حفاظتی ہدایات پر عمل، ہنگامی منصوبہ بندی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے مضبوط بنانے پر زور دیا ہے تاکہ مساجد بلا خوف اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button