ایرانمقدس مقامات اور روضے
شہادتِ حضرت سلطان علی بن محمد باقر علیہما السلام کی یاد میں مشہدِ اردہال میں ’’قالین شویان‘‘

ایران کے شہر کاشان کے مشہدِ اردہال میں حضرت سلطان علی بن محمد باقر علیہما السلام کی شہادت کی یاد میں روایتی و مذہبی مراسم ’’قالین شویان‘‘ منعقد ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں زائرین اور عوام نے شرکت کی۔

ہر سال ماہِ مہر (اکتوبر) کی دوسری جمعہ کو منعقد ہونے والے اس مراسم میں شرکاء لکڑی کی چھڑیوں کے ساتھ علامتی قالین کو چشمے تک لے جا کر دھوتے ہیں۔ یہ عمل حضرت سلطان علی بن محمد باقر علیہما السلام کے غسل و تدفین اور ان کے عقیدت مندوں کی وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
قالین شویان حضرت سلطان علی بن محمد باقر علیہما السلام کی شہادت کی یاد اور اہل بیت علیہم السلام سے اہل ایمان کی گہری عقیدت کا منفرد مذہبی و ثقافتی مظہر ہے، جو نسل در نسل آج بھی زندہ ہے۔





