ایران
نجف اشرف اور ایران کے درمیان عراقی کمپنیوں کی پروازیں دوبارہ شروع؛ ایرانی طیاروں پر پابندی بدستور برقرار
نجف اشرف اور ایران کے درمیان عراقی کمپنیوں کی پروازیں دوبارہ شروع؛ ایرانی طیاروں پر پابندی بدستور برقرار
عراقی حکومت کی سفارتی کوششوں کے بعد عراق اور ایران کے درمیان زائرین کی فضائی آمد و رفت جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق، نجف اشرف ایئرپورٹ اور ایران کے درمیان عراقی ایئر لائن کمپنیوں کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔
تاہم الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ضروری استثنیٰ حاصل نہ ہونے کی وجہ سے عراق کے ہوائی اڈوں پر ایرانی طیاروں کی آمد و رفت پر عائد پابندی تاحال برقرار ہے۔