افغانستان

طالبان کی جانب سے شیعہ اکثریتی صوبہ دایکندی میں کتاب خوانی کا مقابلہ، مقصد قیادت کی غیر مشروط اطاعت کو فروغ دینا

طالبان کی جانب سے شیعہ اکثریتی صوبہ دایکندی میں کتاب خوانی کا مقابلہ، مقصد قیادت کی غیر مشروط اطاعت کو فروغ دینا

افغانستان کے شیعہ اکثریتی صوبے دایکندی میں طالبان کے مقامی ذمہ داروں نے کتاب «اثراتِ اطاعت در استحکامِ نظامِ شرعی» کے محور پر ایک نئے کتاب خوانی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یہ مقابلہ شیعہ اکثریتی صوبہ دایکندی میں طالبان کی جانب سے اس مقصد کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے کہ گروہ کی قیادت کی غیر مشروط اطاعت کو فروغ ملے، اور نوجوانوں کو حکومتی ضابطوں کی پیروی کی ترغیب دی جائے۔

خبر رساں ادارے کابل نو کی رپورٹ کے مطابق، اس مقابلے کا منصوبہ شہر نیلی میں طالبان کے محکمۂ اطلاعات و ثقافت نے تیار کیا ہے۔

مبصرین ان پروگراموں کو شیعہ اکثریتی علاقوں میں طالبان کے عقیدتی اثر و رسوخ کو وسعت دینے اور فکری گرفت مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button