خبریں

اسکولوں میں بنیادی صفائی سے محروم بچوں میں ہندوستان سرفہرست

اسکولوں میں بنیادی صفائی سے محروم بچوں میں ہندوستان سرفہرست

ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے مشترکہ مانیٹرنگ پروگرام (JMP) کی رپورٹ کے مطابق 2025ء میں دنیا بھر میں تقریباً 24 کروڑ 40 لاکھ بچے اسکولوں میں بنیادی صفائی کی سہولیات سے محروم تھے، جن میں تقریباً 5 کروڑ بچے ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے بعد نائیجیریا، ایتھوپیا، جمہوریہ کانگو اور انڈونیشیا کا نمبر ہے۔ اگرچہ 2015ء سے 2025ء کے دوران ہندوستان میں ایسے اسکولوں کی تعداد میں 14 فیصد کمی آئی، تاہم تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ بچے اب بھی اسکولوں میں پینے کے پانی سے محروم ہیں۔

رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030ء تک دنیا کے لاکھوں بچے اسکول میں پانی، صفائی اور حفظانِ صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہیں گے، جس سے بچوں کی صحت، عزتِ نفس اور محفوظ تعلیمی ماحول کے عالمی ہدف کو بڑا چیلنج درپیش رہے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button