یمن

بحرین اور افغانستان میں شیعوں پر پابندیوں میں شدت؛ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی عزاداری پر سزا، گرفتاری اور چھاپے

بحرین اور افغانستان میں شیعوں پر پابندیوں میں شدت؛ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی عزاداری پر سزا، گرفتاری اور چھاپے

بحرین اور افغانستان سمیت بعض ممالک میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کی مجالس منعقد کرنے پر شیعہ مبلغین اور علماء کے خلاف اقدامات اور پابندیوں میں اضافہ جاری ہے۔

بحرینی خبر رساں ویب سائٹ "مرآۃ البحرین” کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالت نے شیعہ خطیب و مبلغ شیخ جاسم الحداد کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب میں مرثیہ خوانی کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مذہبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شیعہ مبلغ کو نشانہ بنانا بحرین میں شیعہ منبر اور مذہبی شعائر کے خلاف براہ راست پیغام ہے۔

اسی دوران "اطلاعات روز” نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان فورسز نے خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ مسجد کے امام حجۃ الاسلام محمد حامدی کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مجلس پڑھنے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

مشروط رہائی اور تدریس و نماز جماعت سے روکے جانے کے بعد انہیں دوبارہ طالبان فورسز کے چھاپے کا سامنا کرنا پڑا اور اپنے چند رشتہ داروں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے اور فی الحال ان کے بارے میں کوئی خبر دستیاب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button