مقدس مقامات اور روضے
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے وفد کی نجف اشرف میں حرمِ مطہر امیر المومنین علیہ السلام میں عتبات عالیات کے وکلاء کے سیمینار میں شرکت
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے وفد کی نجف اشرف میں حرمِ مطہر امیر المومنین علیہ السلام میں عتبات عالیات کے وکلاء کے سیمینار میں شرکت
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے نجف اشرف میں واقع دفتر کے ایک وفد نے حرم مطہر امیر المومنین علیہ السلام میں منعقدہ عتبات عالیات کے وکلاء کے سیمینار میں شرکت کی۔
یہ سیمینار "نہجِ اہل بیت علیہم السلام سے تمسک کرتے ہوئے، آگاہی کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور مستقبل کی تعمیر کے محرک کے طور پر پروان چڑھاتے ہیں” کے نعرے کے تحت منعقد ہوا۔
اس اجتماع میں علماء و فضلاء کی ایک جماعت کے علاوہ مرجع عالیقدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی بشیر نجفی نے بھی شرکت کی۔