بھارتی ریاست کرناٹک میں انتخابی فہرستوں سے 21 ہزار مسلم ووٹروں کے نام نکالنے کی سازش بے نقاب
بھارتی ریاست کرناٹک میں انتخابی فہرستوں سے 21 ہزار مسلم ووٹروں کے نام نکالنے کی سازش بے نقاب
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہزاروں مسلمان شہریوں کے نام ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر خارج کرنے کی مشکوک کوششوں نے شہری حقوق کے کارکنوں میں تشویش اور احتجاج کی لہر دوڑا دی ہے۔
شائع شدہ رپورٹس کے مطابق بعض افراد اور گروہوں نے انتخابی فہرستوں میں ترمیم کے مخصوص فارموں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منظم انداز میں مسلمانوں کے نام فہرستوں سے خارج کرنے کی کوشش کی ہے۔
اخبار "اسٹریٹس ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق ممتاز شہری حقوق کارکن پرکاش راج نے اس بے ضابطگی کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ریاست بھر میں تقریباً 21 ہزار مسلم ووٹروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مختلف حلقوں میں سیکڑوں مسلمانوں کے نام خارج کروانے کے لیے ایک ہی دستخط والے فارم جمع کرائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے ان اقدامات کو اقلیتوں کے سیاسی حقوق سلب کرنے کی کوشش قرار دیا اور تاکید کی کہ ان خلاف ورزیوں کے ثبوت جلد قانونی چارہ جوئی کے لئے حکام کے حوالے کئے جائیں گے۔




