افغانستان

طالبان کا پاکستان کی سرحد پر حملہ

طالبان کا پاکستان کی سرحد پر حملہ

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی فورسز اور طالبان کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے افغانستان سیکشن کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کو طالبان کی جانب سے اس کے سرحدی علاقوں پر کئے گئے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان کئی بار سرحدی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے خلاف کارروائیوں کا نیا سلسلہ خیبر پختونخوا کی ایک مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد شروع ہوا جس میں 31 نمازی جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام آباد نے اس حملے کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ آج کی سرحدی جھڑپ میں طالبان کے متعدد ارکان ہلاک ہوئے ہیں، تاہم طالبان نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران پاکستان نے دو مرتبہ افغانستان کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں، جبکہ جواب میں طالبان نے سرحد پر کچھ نقل و حرکت کی اور پاکستان کی جانب ڈرون فائر کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button