ہندوستان

نئی دہلی میں پرامن احتجاج کا اجازت نامہ اچانک منسوخ کرنے اور پولیس کی بدعہدی پر بھارتی مسلم رہنماؤں میں شدید غم و غصہ

نئی دہلی پولیس نے جنتر منتر پر مسلمانوں کے پرامن اجتماع کا دیا گیا اجازت نامہ اچانک منسوخ کر کے بھارت کے مسلم رہنماؤں میں غم و غصہ کی لہر دوڑا دی۔

اس اقدام کے باعث مساجد کی بے حرمتی، دینی مدارس کی مسماری، نفرت انگیز تقاریر اور اسلامی عقائد سے متصادم ترانوں کو جبری طور پر پڑھوانے کے خلاف دارالحکومت میں ہونے والا احتجاج نہ ہو سکا اور منتظمین کو پروگرام ملتوی کرنا پڑا۔

بھارتی اخبار ملی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نے پولیس پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوبہ یقین دہانیاں کروانے کے باوجود حکام نے اجازت نامہ منسوخ کر دیا۔

ممتاز مسلم رہنماؤں نے بھی اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے دینی اور شہری مطالبات کی پیروی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانونی اجازت ناموں کی منسوخی حق گوئی کو نہیں روک سکتی اور جلد ہی نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس میں آئندہ احتجاجی اجتماعات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button