افغانستان

زمین کھسکنے اور پتھر کی غیر قانونی کان کنی کے باعث کابل کے تاریخی مینار چہل ستون کو تباہی کا خطرہ، سیکڑوں مکانات خالی کرائے جانے کا امکان

زمین کھسکنے اور پتھر کی غیر قانونی کان کنی کے باعث کابل کے تاریخی مینار چہل ستون کو تباہی کا خطرہ، سیکڑوں مکانات خالی کرائے جانے کا امکان

کابل میں کوہِ چہل ستون کے دامن میں زمین کھسکنے اور گہری دراڑیں پڑنے کے باعث اس علاقہ کا سو سالہ تاریخی مینار اور قریب 300 رہائشی مکانات تباہی کے شدید خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔

متعلقہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے جاری رہنے کی صورت میں پہاڑی تودہ مزید گر سکتا ہے، لہٰذا خطرے میں گھرے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیلی گرام چینل "خبرِ تازہ افغانستان” کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی بنیادی وجہ علاقے میں پتھر کی غیر اصولی اور غیر قانونی کان کنی بتائی گئی ہے۔

ماہرین کے وفد نے اس قیمتی تاریخی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تاحکمِ ثانی پہاڑ کے خطرناک حصوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button