خبریں

قم میں آیۃ اللہ سید حسین شیرازی کی نجف اشرف کی شیعہ سیٹلائٹ چینلز اور ریڈیو نیٹ ورکس کی یونین کے سرکاری وفد سے ملاقات

فقیہ اہل بیت علیہم السلام آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے مقدس شہر قم میں نجف اشرف میں قائم شیعہ سیٹلائٹ چینلز اور ریڈیوز کی یونین کے سرکاری وفد سے ملاقات کی، جس میں دینی میڈیا بیانیے کو ارتقاء دینے کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اس نشست میں فریقین نے شیعہ میڈیا کی موجودہ صورتحال اور عالمی سطح پر فکرِ اہلِ بیت علیہم السلام کے فروغ کے طریقہ ہائے کار کا جائزہ لیا اور دینی و ثقافتی تقریبات کی کوریج میں "مجموعۂ شعائرِ جهانی” سے وابستہ اداروں کے کلیدی کردار پر تاکید کی۔

آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے اس یونین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے میڈیا سرگرمیوں کے معیار کو بلند کرنے، منبر کی اخلاقی رسالت سے وابستگی اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں وفد کے اراکین نے اپنے میڈیا مشن کو تقویت دینے کے حوالے سے آپ کی گراں قدر رہنمائی پر تشکر کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button