امریکہ

امریکی کانگریس میں ریپبلکن ارکان کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف اسلام دشمن بیانات میں شدت

امریکہ کے سیاسی نظام میں مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے شہری حقوق کے خلاف امتیازی رویوں اور حملوں کی لہر میں اضافے نے اس ملک کے مسلمانوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

شہریوں کے مساوی حقوق کو نظرانداز کرنا اور دینی شناختوں کو مجروح کرنا سماجی یکجہتی کو سنگین نقصان پہنچاتا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ریپبلکن کانگریس کے متعدد اراکین، جن میں ڈیرک وین آرڈن، نینسی میس اور اینڈی اوگلز شامل ہیں، نے عداوت آمیز بیانات میں مسلمانوں اور مسلمان ذمہ داران کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور اسلامی تعلیمات کی توہین کی ہے۔

ان نسل پرستانہ اور اسلام مخالف رویوں پر شدید ردعمل کے باوجود امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ان بیانات کی کھلے عام مذمت کرنے سے گریز کیا ہے۔

شہری حقوق کے کارکنان اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اقتدار کے ایوانوں میں ان اسلام دشمن مواقف پر اصرار، امریکی سیاسی ڈھانچے میں مسلمانوں کے خلاف منظم تعصب کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button