امریکہ
طلبہ اور صحافیوں کے ویزے محدود کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے منصوبے کے خلاف امریکی وفاقی عدالت کا حکم امتناعی
طلبہ اور صحافیوں کے ویزے محدود کرنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے منصوبے کے خلاف امریکی وفاقی عدالت کا حکم امتناعی
امریکہ کی وفاقی عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اس متنازعہ منصوبے پر عمل درآمد روک دیا ہے جس کے تحت غیر ملکی طلبہ، صحافیوں اور ثقافتی کارکنوں کے ویزوں کی معیاد کو محدود کیا جانا تھا۔
مقدمہ کے جج نے اس حکم کی اصل وجہ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے حق میں پیش کئے گئے نہایت کمزور دلائل کو قرار دیا ہے۔
خبر نیٹ ورک ’ریڈیو فردا‘ کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کے منظور کردہ منصوبے کے تحت اسٹوڈنٹ ویزے کی زیادہ سے زیادہ مدت چار سال اور صحافتی ویزے کی مدت 240 روز تک محدود کی جانی تھی۔
وفاقی عدالت کے جج نے تاکید کی کہ اس طرح کے سخت گیر قانون کے نفاذ سے امریکہ میں غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی۔




