اسلامی دنیا

بغداد بین الاقوامی کتاب میلے 2026ء میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی کتاب ’’شکراً للعراق‘‘ کی رونمائی

’’شکراً للعراق‘‘، مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے افکار و مؤقف پر مشتمل تصنیفی سلسلے کی ایک اہم کتاب، بغداد بین الاقوامی کتاب میلہ 2026ء میں پیش کی گئی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ کتاب ثقافتی و فلاحی ادارہ مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے ’’سلسلة المصباح‘‘ کے تحت شائع کی گئی ہے۔ اس میں مرجعِ عالی قدر شیعیان آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے عراق اور عوامِ عراق سے متعلق بیانات، پیغامات، خطابات اور ملاقاتوں کو یکجا کیا گیا ہے۔

کتاب کے ایک حصہ میں عراقی عوام کی زائرینِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت، عظیم الشان زیارتِ اربعین کے انعقاد اور دیگر شعائرِ حسینی کے احیاء میں کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کربلائے معلیٰ میں دفترِ معظم لہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیانات اور عراقی وفود و شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران پیش کی گئی نصیحتوں کو بھی اس مجموعہ میں شامل کیا گیا ہے۔

کتاب میں تحریری مواد کے ساتھ آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی مختلف عراقی وفود اور شخصیات سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دینی، حوزوی، تبلیغی، قبائلی، فکری، ثقافتی اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ خیراتی و انسانی اداروں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقاتیں بھی دستاویزی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔

ثقافتی و فلاحی ادارہ مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام نے اس سے قبل بھی ایامِ زیارتِ مقدس اربعین کے دوران یہ کتاب حسینی مواکب، خدمت گزار انجمنوں اور متعدد وفود و مہمانوں کے درمیان تقسیم کی تھی۔

بغداد بین الاقوامی کتاب میلہ 2026ء میں ’’شکراً للعراق‘‘ کی پیشکش اس کتاب کے تعارف اور اس کے مواد تک زیادہ وسیع حلقۂ قارئین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کی رسائی کا ایک اور موقع فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button