افغانستان

افغانستان کابل میں اعلیٰ شیعہ کمیشن کے بعض اراکین کی اچانک گرفتاری

طالبان کی خصوصی یونٹس کے ذریعہ کابل میں افغانستان کے اعلیٰ شیعہ کمیشن کے متعدد اراکین کی گرفتاری نے ملک میں مذہبی و سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش کی شدید لہر پیدا کر دی ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں محمد علی اخلاقی، سید نادر شاہ بحر، محمد امیر باذل، سید محسن حسینی اور سید عبد اللہ ہاشمی جیسی نمایاں شخصیات کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت طالبان کی جانب سے قانونی حقوق، انسانی کرامت کے تحفظ اور افغانستان میں مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی عدم پاسداری اور مطلق العنانیت کو مسلط کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button