امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے زیادہ مشقت والے عمل کا ثواب بھی زیادہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے زیادہ مشقت والے عمل کا ثواب بھی زیادہ ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست، ہفتہ 29 ربیع الاول 1448 کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں بھی گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت کی راہ میں سختی اور مشقت کے حکم سے متعلق فرمایا: بلا شبہ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کی راہ میں سختی و مشقت جائز ہے۔
معظم لہ نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں مشقت کے ثواب کے بارے میں فرمایا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سے روایت ہے کہ افضل ترین اعمال وہ ہیں جو زیادہ سخت ہوں۔
انہوں نے مزید تاکید فرمائی: اگر امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے دو عمل درپیش ہوں، جن میں سے ایک میں زیادہ مشقت ہو اور دوسرے میں کم، تو بلا شبہ جس عمل میں مشقت زیادہ ہوگی، اس کا ثواب بھی زیادہ ہوگا۔



