ایران

ایران میں نرسوں کے معاوضوں میں امتیاز پر شدید تنقید

ایران میں نرسوں کے معاوضوں میں امتیاز پر شدید تنقید

ایران میں شعبہ صحت میں آمدنی کی غیر منصفانہ تقسیم اور ادائیگی کے نظام میں تفاوت کے باعث طبی عملے اور نرسوں میں شدید بے اطمینانی پائی جاتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایلنا (ILNA) کے مطابق، ایران کی نرسوں کی تنظیم ’’ہاؤس آف نرس‘‘ نے سرجن ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو دیے جانے والے معاوضوں میں نمایاں فرق پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے واضح ساختی امتیاز قرار دیا ہے۔

اس ادارہ کے مطابق، ایک سرجن ڈاکٹر کو ملنے والی تنخواہ 42 نرسوں کو ملنے والے مجموعی تنخواہوں سے بھی 2.8 گنا زیادہ ہے۔

میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن اور زیرِ حراست صحافیوں پر سزائے موت جیسے سنگین الزامات کے خلاف تیونس کی صحافی یونین کی ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ

تیونس میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور مسلسل گرفتاریوں کے باعث ملک کا میڈیا ماحول ایک غیر معمولی بحران سے دوچار ہے، جبکہ سول سوسائٹی بھی ملک گیر ہڑتال کی جانب بڑھ رہی ہے۔

میڈیا کارکنوں کی مسلسل گرفتاری اور عدالتی حکام کی جانب سے واضح جواب نہ دیے جانے کے باعث آزادیِ اظہار کو دبانے کے حوالے سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

روزنامہ الشرق الاوسط (Asharq Al-Awsat) کے مطابق، تیونس کی قومی صحافی یونین نے متعدد معروف صحافیوں کی گرفتاری کے بعد ملک گیر ہڑتال کی تاریخ طے کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ان میں ایک صحافی کے خلاف ’’جاسوسی‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں، جن کے نتیجہ میں سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک اور صحافی کی حالت بھی آپریشن کے بعد تفتیش کے دوران بگڑ گئی ہے۔

صحافی یونین کے صدر ضیاء دبّار نے کہا کہ میڈیا کارکنوں کے خلاف 30 سے زائد مقدمات زیرِ سماعت یا زیرِ تفتیش ہیں۔ ان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ’’خوف کی پالیسی‘‘ مسلط کرنا اور میڈیا کی آزادی و خودمختاری کو ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ تیونس وہ پہلا ملک تھا جہاں سے ’’عرب بہار‘‘ کے نام سے معروف عوامی تحریکوں کا آغاز ہوا تھا، لیکن ان واقعات کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد یہ ملک ایک بار پھر آمرانہ طرزِ حکمرانی اور سیاسی و صحافتی آزادیوں کی پابندیوں کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button