افغانستان
ایران کی ویزا پابندیوں سے افغانستان میں بلیک مارکیٹ کا فروغ

ایران کی جانب سے ویزا اجرا کے سخت ضوابط اور قانونی راستوں کی بندش نے افغانستان میں ویزوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کو فروغ دیا ہے۔
روزنامہ "8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق فوری ویزوں کی قیمت 1750 ڈالر جبکہ خاندانی اور گروہی اجازت ناموں کی قیمت 7000 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض ٹریول ایجنسیاں تجارتی اور علاجی کوٹے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر عام لوگوں کو مہنگے داموں ویزے فراہم کر رہی ہیں، جس سے کم آمدنی والے اور بے گھر خاندان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کنسولر نظام میں شفافیت اور ہنگامی حالات کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے تاکہ دلالوں کا کاروبار ختم اور غریب طبقے کا استحصال روکا جا سکے۔




