یمن

یمن میں جاری لڑائی سے 46 ہزار افراد بے گھر ہوگئے: عالمی ادارہ برائے نقل مکانی

یمن میں جاری لڑائی سے 46 ہزار افراد بے گھر ہوگئے: عالمی ادارہ برائے نقل مکانی

یمن میں گزشتہ ہفتے سے جاری لڑائی کے نتیجے میں کم از کم 46 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ یہ بات بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی کی سیکریٹری جنرل ایمی پوپ نے صنعا سے جاری بیان میں کہی۔

ایمی پوپ کے مطابق یمن میں بے گھر افراد کی تعداد ہر گھنٹے بڑھ رہی ہے اور کئی خاندان دوسری یا تیسری بار گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ لڑائی کے پھیلاؤ کے باعث متاثرہ افراد تک امداد پہنچانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے یمن جنگ کے فریقین سے اپیل کی کہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور امدادی کارکنوں، سامان، گاڑیوں اور مراکز کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button