شیعہ مرجعیت

مشہور فقہاء کے نزدیک غیر مجتہد قاضی کا فیصلہ نافذ نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مشہور فقہاء کے نزدیک غیر مجتہد قاضی کا فیصلہ نافذ نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ منعقد ہونے والی علمی نشست بدھ، 26 ربیع الاول 1448ھ کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں بھی گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

غیر مجتہد قاضی کے فیصلے کی شرعی حیثیت کے بارے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ’’فقہاء کے درمیان مشہور قول یہ ہے کہ غیر مجتہد قاضی کا فیصلہ نافذ نہیں ہوتا۔‘‘

انہوں نے مزید فرمایا: ’’البتہ بعض فقہاء، جن میں مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ بھی شامل ہیں، نے فرمایا ہے کہ اگر بقدرِ کافی مجتہد قاضی موجود نہ ہوں تو ایسی صورت میں کسی مجتہد کے مقلد کے لئے قضاوت کرنا جائز ہے؛ تاہم یہ نظریہ مشہور قول کے خلاف ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button