بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی جائیدادوں کی ضبطی و نیلامی کا قانونی راستہ ہموار کرنے کی تیاری

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی جائیدادوں کی ضبطی و نیلامی کا قانونی راستہ ہموار کرنے کی تیاری

بنگلہ دیش کی حکومت سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سزا کے بعد ان کی جائیدادوں کی ضبطی، نیلامی یا فروخت کے لیے قانونی طریقۂ کار واضح کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سرکاری وکلاء کے مطابق ضبط شدہ املاک سے حاصل رقم متاثرین اور شہداء کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر دی جا سکتی ہے۔

2024 کے انتخابی حلف نامے کے مطابق شیخ حسینہ کے نام تقریباً 43.4 کروڑ ٹکا کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد درج تھی، جس میں بینک ڈپازٹس، گاڑی، سونے کے زیورات، فرنیچر اور زمین شامل ہیں۔

تاہم دھنمنڈی کا مشہور مکان نمبر 32 ان کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ شیخ مجیب الرحمٰن میموریل ٹرسٹ کے نام پر بتایا جاتا ہے، جبکہ بعض دیگر املاک ان کے بچوں یا خاندان کے افراد کے نام ہیں۔ اس لیے انہیں براہِ راست ضبط کرنے کے لیے الگ قانونی بنیاد اور عدالتی حکم درکار ہوگا۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن کمیشن نے شیخ حسینہ کے نام مبینہ طور پر 28 ایکڑ سے زائد زمین اور 4100 غیر منقولہ جائیدادوں کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات میں جرم کی آمدنی سے حاصل یا چھپائی گئی ملکیت ثابت ہونے کی صورت میں ان املاک کے خلاف بھی قانونی کارروائی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button