برطانیہ اور فرانس کے انتہاپسند دائیں بازو کا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے پر اتفاق
برطانیہ اور فرانس کے انتہاپسند دائیں بازو کا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے پر اتفاق
برطانیہ کی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کے رہنما نائجل فاراج اور فرانس کی انتہاپسند دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کے سربراہ جورڈن بارڈیلا نے ایک مشترکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت دونوں رہنماؤں نے عہد کیا ہے کہ اگر وہ اپنے اپنے ممالک میں اقتدار حاصل کرتے ہیں تو ان تمام پناہ گزینوں کو جبراً فرانس واپس بھیجیں گے جو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچتے ہیں۔
ٹیلی گرام چینل ’’یورپ اور برطانیہ اسٹڈیز‘‘ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے برمنگھم میں ایک مشترکہ سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد انسانی اسمگلنگ کے موجودہ نظام کو توڑنا اور فرانس کو برطانیہ کی جانب غیر قانونی ہجرت کے راستے میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے۔
اس مشترکہ منصوبہ کو فرانس اور برطانیہ کی مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور حلقوں نے بھی اسے بین الاقوامی قوانین اور پناہ گزینوں سے متعلق عالمی ذمہ داریوں سے متصادم قرار دیا ہے۔



